Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمہاراشٹرا اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا الیکشن کمشنر نے...

مہاراشٹرا اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا الیکشن کمشنر نے کیا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز مہاراشٹرا اور ہریانہ میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔مہاراشٹرا اور ہریانہ کے لئے 21اکٹوبر کو رائے دہی ہوگی،اور 24اکتوبر کورائے شماری ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی ملک کی مختلف ریاستوں کی 64اسمبلی نشستوں کے لئے بھی ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔کمیشن نے فی الحال جھارکھنڈ میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح ہو کہ مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں کل 288 نشستیں ہیں،جبکہ ہریانہ اسمبلی میں 90نشستیں ہیں۔گزشتہ انتخابات میں مہاراشٹرا مین بی جے پی اور شیوسینا کی مخلوط حکومت تھی۔جبکہ ہریانہ میں بی جے پی نے اکثریت سے حکومت بنائی تھی۔ان دونوں ریاستوں میں،بی جے پی کو امید ہے کہ وہ ایک بار پھر اقتدار حاصل کرے گی۔ساتھ ہی کانگریس پارٹی بھی یہاں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

وزیرآعظم نریندر مودی نے ہریانہ اور مہاراشٹرا میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ وزیر آعظم نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک بار پھر ملک اور معاشرے کے مفاد میں بی جے پی کو اقتدار میں لائیں۔

الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن 27ستمبر کو جاری کی جائے گا۔4اکتوبر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔جبکہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال پانچ اکتوبر کو ہوگی اور نامزدگی واپس لینے کی تاریخ سات اکتوبر ہوگی۔دونوں ریاستوں کے لئے 21اکتوبر کو رائے دہی ہوگی۔اور 24اکتو بر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔