Monday, January 13, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمہاراشٹرا حکومت کا اقدام،10روپئے میں لنچ پلیٹ مہیا کی جائے گی

مہاراشٹرا حکومت کا اقدام،10روپئے میں لنچ پلیٹ مہیا کی جائے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

متناسب غذا“ 10 روپئے کی پلیٹ مہیا کرنے کے متعدد تجویز کو منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ حکمراں شیو سینا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی،کانگریس کے اتحاد والی،مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے،وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا۔

جلد ہی ریاست کے تمام اضلاع میں اس کے آغاز کے لئے،اس پر تین ماہ کے لئے تقریبا ً 6.48 کروڑ روپئے خرچ ہونے کا امکان ہے۔پہلے مر حلے میں،ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایک شیو بھوجنالئے، ریسٹوراں کھولا جائے گا،جس میں کم از کم 500 پلیٹوں کی گنجائش ہوگی۔پھر دیگر پہلوؤں پر غور کرکے اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

10روپئے پلیٹ والا کھانا دوپہر کے کھانے کے دوران روزانہ دو روٹیاں،100 گرام سبزیاں،150 گرام چاول وغیرہ پر مشتمل ہو گا۔ٹھاکرے نے کہا کہ اس کے لئے،ریاستی حکومت شہری مراکز میں 40 روپئے فی پلیٹ اور دیہی علاقوں میں 25 روپئے فی پلیٹ کی سبسیڈی فراہم کرے گی،جس کا براہ راست معاوضہ ضلعی کلکٹر ز کے ذریعہ دیا جائے گا۔

شیو بھوجنالئے چلانے کی ذمہ داری ان لوگوں کو دی جائے گی،جن کے پاس اپنا احاطہ ہے،جن میں،این جی اوز،ریستوراں کے مالکان،خواتین سیلف ہیلپ گروپس،وغیرہ شامل ہیں۔جس کا فیصلہ مختلف سطحوں پر ایک کمیٹی کے ذریعہ کیا جائے گا۔مذ کورہ شیو بھوجنالئے مختلف مقامات جیسے،اسپتال،بس ڈپو یا ریلوے اسٹیشن،عوامی مارکیٹ،مصروف سرکاری دفاتر وغیرہ۔

چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی سستے کھانے کی میگا اسکیم کو بر قرار رکھنے کے لئے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کرے گی،جس میں معروف تنظیموں کی شرکت،مرکزی کچن کا قیام،کراس سبسیڈی اور عوامی نجی شراکت داری کی پیش کش شامل ہیں۔نومبر کے اختتام میں،شیو سینا کارکنوں کے ایک گروپ نے شمال مشرقی ممبئی میں شیو تھالی پروجیکٹ شروع کیا تھا،جسے مقامی لوگوں نے جو ش و خراش سے قبول کیا تھا۔