ممبئی: مہاراشٹرا میں بی جے پی کی سابق حلیف شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز بی جے پی اور این سی پی کے اتحاد سے بنی حکومت کے تعلق سے طنز کرتے ہوئے کہا کہ راج بھون میں صبح کے وقت اس دن کی سیاسی پیش رفت مہاراشٹرا میں جمہوریت پر ”سرجیکل اسٹرائیک“کے مترادف ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا ”ہم جو بھی کہتے ہیں اور یا کہتے ہیں،دن کے اجالے میں اور کھلے عام کرتے یا کہتے ہیں۔اس طرح خفیہ طور پر نہیں۔رات کے آخری حصہ میں اس طرح کی حرکت ”ریاست میں ایک سرجیکل اسٹرائیک ہے۔
ادھو ٹھاکرے،مہاراشٹرا میں بی جے کے رہنما دیویندر فڈ نویس کے اچانک وزیر اعلیٰ کا حلف لینے اور گورنر بی ایس کوشاری کی جانب سے انہیں صبح آٹھ بجے حلف دلانے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار کے نائب وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اس سیاسی طوفان کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ”یہ جمہوریت کے مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے۔پہلے بہار میں،پھر ہریانہ میں اور اب مہاراشٹرا میں جو کچھ ہوا ہے وہ آئین کے مطابق نہیں ہے