Friday, February 14, 2025
Homeٹرینڈنگمہاراشٹرا میں شیو سینا سے اتحاد سے متعلق سی ڈبلیو سی کا...

مہاراشٹرا میں شیو سینا سے اتحاد سے متعلق سی ڈبلیو سی کا آج اہم اجلاس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے میراتھن اجلاسوں کے سلسلے کے ایک دن بعد،گرینڈ اولڈ پارٹی نے مہاراشٹرا میں شیو سینا سے اتحاد کے بارے میں این سی پی کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے جمعرات کو یہاں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد کیا۔سی ڈبلیو سی اجلاس کے بعد، کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا ”ہم نے مہاراشٹرا کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے بارے میں سی ڈبلیو سی کو آگاہ کیا ہے“۔

انہوں نے کہا ’این سی پی کے ساتھ بات چیت جا ری ہے۔چہارشنبہ کو این سی پی کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اور آج بھی جاری رہے گی اور آخر کار مجھے لگتا ہے کہ کل تک ہم ممبئی میں فیصلہ کریں گے“۔وینوگوپال نے کہا کہ اس اجلاس کے مثبت نتائج بر آمد ہو ئے ہیں اور ہمیں ان فیصلوں کو حتمی شکل دینی ہوگی۔

کانگریس ذرائع کے مطابق،پارٹی سر براہ سونیا گاندھی کی سربراہی میں سی ڈبلیو سی نے مہاراشٹرا میں بی جے پی کے قبل از انتخاب حلیف شیو سینا سے اتحاد کرنے کے معاہدے کو آگے بڑھایا ہے۔کانگریس کے سینئیر رہنما اور مہاراشٹرا کے انچارج ملیکارجن کھڑگے نے کہا ”ہم نے این سی پی کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں سی ڈبلیو سی کو آگاہ کیا ہے“۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کانگریس اور این سی پی مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دوپہر کو پھر ایک بار ملاقات کریں گے اور اس کے بعد جمعہ کو شیو سینا کے ساتھ بات چیت کے لئے ممبئی جائیں گے۔چہار شنبہ کے روز آدھی رات کے لگ بھگ کانگریس۔این سی پی کی پانچ گھنتوں کی میراتھ میٹنگ ہوئی اور شیو سینا کے رہنماؤں کے ساتھ فون پر ایک متفقہ رائے بنی۔

مہاراشٹرا میں بارہ نومبر کو صدر راج نافذ کیا گیا،کیونکہ بی جے پی،شیو سینا اور این سی پی ریاست میں حکومت بنانے میں ناکام رہے تھے۔21اکٹوبر کے انتخابات میں،جس کے نتائج 24اکٹوبر کو اعلان کئے گئے تھے،288 نشستوں میں سے 105 نشستیں جیت کر بی جے پی واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔شیو سینا نے 56نشستوں پر کامیابی حاصل کی،جبکہ این سی پی اور کانگریس نے بالترتیب 54 اور 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔تاہم ادھو ٹھاکرے نے بھگوا پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے انکار کے بعد بی جے پی۔شیو سینا اتحاد ٹوٹ گیا۔