Tuesday, June 10, 2025
Homeٹرینڈنگمہاراشٹرا میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ

مہاراشٹرا میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ناگپور(مہاراشٹرا) : مہاراشٹرا کے ماوسٹوں سے متاثرہ علاقہ گڑھ چرولی ضلع میں جمعرات کو ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ ہوا ،جسمیں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔یہ دھماکہ ’’ایتا پلّی‘‘منڈل میں ’’واگھ زاری‘‘پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا،جہاں کچھ لوگ گڑھ چرولی ۔چمور لوک سبھا نشست کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے قطار میں تھے۔

دھماکہ کو معمولی قرار دیا گیا اور تھوڑی سی گھبراہٹ کے بعد پر امن طریقے سے ووٹنگ جاری رہی۔