Monday, January 13, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمہا راشٹرا اسمبلی میں آج ہوگا فلور ٹیسٹ،ادھو ٹھاکرے کو کامیابی کا...

مہا راشٹرا اسمبلی میں آج ہوگا فلور ٹیسٹ،ادھو ٹھاکرے کو کامیابی کا یقین

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: مہاراشٹرا کے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے)کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج ہفتہ کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا۔اطلاع کے مطابق فلور ٹیسٹ دو پہر کے بعد ہوگا۔ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ادھو ٹھاکرے کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے تین دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹرا اسمبلی کی 288نشستوں میں سے تقریبا ً 165ارکان اسمبلی کی مشترکہ طاقت کے ساتھ،ہفتہ کو فلور ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے پر اعتماد ہیں۔

جمعرات کو ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا اور جمعہ کو اس وزارت کاچارج سنبھا ل لیا۔شیو سینا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی اور کچھ دوسرے اتحادیوں نے مل کر 165 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے،جو ایک سادہ اکثریت کے لئے درکار 145 سے زیا دہ ہے۔

نئے این سی پی کے وزیر چھگن بھجبل نے کہا ”ہمارے پاس 165سے زیادہ ارکان کی حمایت والی اکثریت ہے۔ہم آج ایوان میں آسانی سے اپنی اکثریت ثابت کر دیں گے“۔

این سی پی کے سینئیر لیڈر دلیپ دلسے پاٹل کو جمعہ کو مہاراشٹرا اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے،وہ بی جے پی کے کالی داس کولمبکر کی جگہ لیں گے،جنہیں اس سے قبل اراکین اسمبلی کو حلف دلانے کے لئے پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا تھا۔نئی حکومت میں فلور ٹیسٹ کے بعد،مقننہ کے سرمائی اجلاس سے قبل قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔