Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمہا وکاس اگھاڑی،کے خلاف داخل کی گئی درخواست پرسماعت سے سپریم کورٹ...

مہا وکاس اگھاڑی،کے خلاف داخل کی گئی درخواست پرسماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہار شنبہ کو بی جے پی کارکن کی طرف سے شیو سینا کی جانب سے مہاراشٹرا میں حکومت بنانے کے لئے کانگریس اور نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے اعتماد کی خلاف ورزی کرنے کا ”مہا وکاس اگھاڑی“پرالزام لگاتے ہوئے داخل کی گئی درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔

چہار شنبہ کو نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری تقریب کا دن کے آغاز میں پروٹیم اسپیکر کالیداس این کولمبکر کی حلف برداری سے ہوا۔اس حلف رداری تقریب کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔جس کا سپریم کورٹ نے منگل کو حکم دیا تھا۔امید ہے کہ حلف برداری تقریب شام تک اختتام کو پہنچے گی۔

وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار ادھو ٹھاکرے،جو مقننہ کے کسی بھی ایوان کے ممبر نہیں ہیں،وہ 28نومبر،جمعرات کی شام 6.40 بجے شیواجی پارک میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

شیو سینا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی۔کانگریس کے اعلیٰ قائدین نے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو نو تشکیل شدہ ”مہاراشٹر وکاس اگھاڑی“کا لیڈر منتخب کر لیا۔