Monday, January 13, 2025
Homesliderمیں مودی سے نہیں ڈرتا : راہول گاندھی

میں مودی سے نہیں ڈرتا : راہول گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی پر جمعرات کو کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے خوفزدہ نہیں ہیں اور انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک اور جمہوریت کے تحفظ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے لڑتے رہیں گے۔راہول گاندھی نے  میڈیا  سے کہا یہ ڈرانے کی کوشش ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا سا دباؤ ڈال کر وہ ہمیں خاموش کر دیں گے، لیکن ہم خاموش نہیں ہونے والے ہیں ۔نریندر مودی جی، امیت شاہ جی اس ملک میں جمہوریت کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں، ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے، چاہے وہ کچھ بھی کریں۔ ہمیں پرواہ نہیں ہے ہم ملک کےلئے لڑیں گے ۔
بی جے پی کے ایک الزام کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہاجو بھاگنے کی بات کر رہے ہیں، وہ بھاگنے کی بات کر رہے ہیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم نریندر مودی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ جو کرنا ہے کرلو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کارروائی کے ایک حصے کے طور پر دہلی میں نیشنل ہیرالڈ کے دفتر میں ینگ انڈین کمپنی کے احاطے کو عارضی طور پر مہر بند کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اورراہول گاندھی کو ای ڈی نے طلب کرتے ہوئے گھنٹوں پوچھ گچھ کی جس پر کانگریس کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا ہے ۔
کانگریس نے دعویٰ کیا کہ دہلی پولیس نے اس کے ہیڈکوارٹر، پارٹی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہول گاندھی کی رہائش گاہوں کو گھیرے میں لے لیا۔ انہوں نے حکومت پر ای ڈی کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔اس سے قبل ای ڈی نے ‘نیشنل ہیرالڈ’ سے متعلق اسی منی لانڈرنگ کیس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کی تھی۔