برسبین۔ آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے پانچ وکٹوں کے ساتھ اپنے کپتانی کے دور کا شاندار آغاز کیا اور میزبان ٹیم نے چہارشنبہ کو یہاں گابا میں ایشز کے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کو 147 رنز پر ڈھیر کردیا۔ چائے کے وقت آسٹریلیا ئی ٹیم کافی خوش گوار موڈ میں تھی کہ اس کے تمام فاسٹ بولروں نے اپنے نام وکٹیں درج کی ہیں لیکن انگلینڈ کے آل آوٹ ہونے کے فوراً بعد بارش آنے کا مطلب یہ ہوا کہ آخری سیشن مکمل ختم ہوا اور وقت سے پہلے دن کے اختتام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
امپائرز نے پچ کا معائنہ کیا لیکن آخر کار دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا کیونکہ خراب روشنی اور گیلی آوٹ فیلڈ کھیل کے لئے مناسب نہیں تھی۔ گابا میں سبز پچ اور ابرآلود موسم کے باجود انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلیا نے پہلے سیشن میں کامیابی حاصل کرنی شروع کردی۔ا سٹارک نے ایشز کی پہلی ہی گیند پر روری برنز کو آوٹ کیا۔ پہلی گیند پرصفر پر آوٹ ہونے والے برنز کے سال میں ریکارڈ ناقص ہے اور اس سال ٹسٹ کرکٹ میں برنس کی ریکارڈ چھٹی مرتبہ صفر پر آوٹ ہونا ہے۔
جوش ہیزل ووڈ نے انگلینڈ پر مزید پریشانی ڈالی جیسا کہ انہوں نے ڈیوڈ ملان اور جو روٹ پویلین کی راہ دکھائی ، جس کے بعد انگلینڈ کو 11/3 سے پریشان ہوچکا تھا جس کے بعد یہ جلد ہی 29/4 ہو گیا کیونکہ بین اسٹوکس جولائی کے بعد اپنا پہلا مسابقتی کرکٹ میچ کھیل رہے تھے، تیسری سلپ میں کمنز کی گیند پر مارنس لیبوشگن کوکیچ دے بیٹھے ۔ اگرچہ پوپ اور حمید نے دوپہر کے کھانے تک انگلینڈ کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا، لیکن ان میں سے کوئی بھی لنچ کے بعد 59/4 سے دوبارہ شروع ہونے تک زیادہ دیر تک نہیں چل سکا۔
کمنز نے پہلے ہی اوور میں حمیدکو دوسری سلپ میں اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا۔ کمنز نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹسٹ کرکٹ میں چھٹی مرتبہ پانچ وکٹ لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ کمنز اب 1962 میں رچی بیناو ¿ڈ کے بعد ایشز ٹسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلا ئی کپتان بن گئے ہیں۔ وہ ایشز ٹسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بھی بن گئے ہیں ان سے قبل باب ولس نے 1982 میں ایسا کیا تھا۔