نئی دہلی: نربھئے اجتماعی عصمت دری کیس میں باقی چار مجرموں کو جلد ہی موت کی سزا سنائی جائے گی۔تہاڑ جیل انتطامیہ نے یہ بات کہی،انہوں نے کہا کہ اگر سات دنکے اندر صدر جمہوریہ کے سامنے چیلنج نہیں کیا گیا تو ان چاروں مجرمین کو سزائے موت دی جائے گی۔تہاڑ جیل کے انتظامیہ نے اس سلسلے میں مجرموں کو نو ٹسز بھی جاری کر دئے ہیں۔
چار مجرموں میں سے تین کو تہاڑ جیل میں سزا سنائی جا چکی ہے،جبکہ چوتھا مجرم منڈولی جیل نمبر 14میں ہے۔تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل ’سندیپ گوئل‘کے مطا بق،دہلی ہائی کورٹ کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے ذریعہ سزائے موت کو بر قرار رکھاہے۔سزا یافتہ افراد نے سزائے موت کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست دائر کی اور نظر ثانی کی بھی درخواست کی ہے۔جبکہ تمام مجرموں نے سزا پر نظر چانی کی درخواست نہیں کی ہے۔
وہ صدر جمہوریہ سے رحم کی اپیل کر سکتے تھے،تاکہ سائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جاسکے۔مگرانہواں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اگر رحم کی درخواست دائر کی گئی تو جیل انتظامیہ ٹرائل کورٹ کو آگاہ کرے گی،جس کے بعد مجرموں کو ڈیتھ وارنٹ جا ری کیا جائے گا،اور وہ ڈیڈ وارنٹ مجرموں کو پھانسی دینے کا اختیار دے گا۔