Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگنر بھیا کیس: دہلی حکومت نے رحم کی در خواست کو مسترد...

نر بھیا کیس: دہلی حکومت نے رحم کی در خواست کو مسترد کرنے کی سفارش کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا نے چہار شنبہ کے روز کہا کہ دہلی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت کرتے ہوئے نر بھیا کیس میں سے ایک مجرم کی رحم کی در خواست کر مسترد کرنے کی در خواست کی ہے۔سسوڈیا نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے میں ایک مجرم کی طرف سے ایک نئی رحم کی در خواست دائر کی ئی ہے۔

انہون نے کہا کہ ہم نے بجلی کی رفتار سے کام کیا ہے اور فائل پہلے ہی لیفٹیننٹ گورنر کو ارسال کردی ہے۔انہوں کی کہا کہ ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔انہوں نے واضح کا کہ حکومت نے رحم کی اپیل مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔

مجرموں میں سے ایک مجرم مکیش کے صدر مملکت سے رحم کی در خواست کے بعد دہلی حکومت کی سفارش 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں سامنے آئی ہے۔نر بھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس کے چار مجرموں میں سے ایک نے،منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ میں ان کے خلاف جاری کئے گئے ڈیتھ وارنٹ کو چیلنج کرتے ہوئے رجوع کیا۔

7جنوری کو،دہلی کی ایل عدالت نے نر بھیا عصمت دری و قتل کیس میں چاروں مجرموں کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا تھا۔ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ستیش کمار اروڑہ نے ہدایت کی کہ 22جنوری کو صبح سات بجے مجرموں کو پھانسی دی جائے۔

واضح ہو کہ 16 دسمبر 2012 کو ایک 23سالہ خاتون کے ساتھ6 افراد کی جان سے اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی تھی۔تمام چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک نابالغ نے انصاف عدالت میں پیش ہوا تھا،جبکہ ایک اور ملزم نے تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی تھی۔