Monday, June 9, 2025
Homesliderنمکین پاکیٹ میں آنے والا کھلونا نگلنے سے معصوم لڑکی کی ہوئی...

نمکین پاکیٹ میں آنے والا کھلونا نگلنے سے معصوم لڑکی کی ہوئی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

آندھراپردیش کے ویزیانگرام ضلعے کے چینگوڈاابا گاؤں میں ایک 18 ماہ کی بچی نمکین پاکیٹ میں نکلنے والا کھلونا نگلنے کے بعد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی, یہ واقعہ اتوار کی رات کو پیش آیا تھا لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد پیر کو یہ بات منظر عام پر آئیں.

مقتول کی شناخت موونیکا کے نام سے ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ، موونیکا کی والدہ سنڈھیرانی نے اتوار کی شام نمکین کا ایک پاکیٹ خریدا تھا۔ نمکین کھاتے ہوئے ، لڑکی کو پلاسٹک کا ایک چھوٹا سا کھلونا ملا۔ بچے نے اسے نگلنے کی کوشش کی لیکن کھلونا اس کے گلے میں پھنس گیا۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ، لیکن ڈاکٹر اسے بچا نہ سکے۔

گارگوبیلی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر وائی سمہاچلام نے بتایا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا- ہم بچی کی موت کا الزام کسی پر نہیں ڈال سکتے کیونکہ کہ نمکن پاکیٹ کے اندر آنے والا پلاسٹک کا ایک چھوٹا سا کھلونا نا فری تھا- انہوں نے مزید کہا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش جاری ہے.

متوفی بچی کے لواحقین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نمکن کے پیکٹوں کے اندر ایسے کھلونے پیک کرنا بند کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے۔