Monday, June 9, 2025
Homesliderننھی ننھی حلیمہ سلاطین نے حیدرآباد میں عید کی رونق کو دوبالا...

ننھی ننھی حلیمہ سلاطین نے حیدرآباد میں عید کی رونق کو دوبالا کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ کورونا کی دوسری لہراور لاک ڈاؤن  2.0کے باوجود حیدرآباد والوں نے عیدالفطر کی تقریبات کو مکمل طور پر ماند ہونے نہیں دیا بلکہ ویڈیو کالز اور محلوں میں ننھی ننھی  حلیمہ سلطان  کے درجنوں چہروں نے عید کی خوشیوں کا دوبالا کیا ہے ۔ پچھلے سال کی طرح عید کی نماز کے علاوہ جمعہ کی نماز بھی گھروں میں ادا کرنے  کے علاوہ  دن بھر حیدرآبادی  عوام  اپنے گھروں میں  رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ ویڈیو کالز اور کانفرنس کالز  میں مصروف  رہے ۔

اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم بی اے کی طالبہ عائشہ مامون  نے کہا  ہمارے عید کے دن کا آغاز مسکینوں کو فطرہ  دینے کے بعد کیا گیا جس کے بعد عیدکی نماز ہوئی  بعد ازاں بریانی اور شیر خرمہ کا لطف اٹھایا گیا۔ مامون  نے مزید کہا کہ  ہمارے افراد خاندان  نے گھر کے اندر جشن منانے کا منصوبہ بنایا اور ہم نے ویڈیو کانفرنس کال پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ خوشی منائی۔

بہت سے لوگوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ انہوں نے وبائی مرض کے خاتمے کے لئے دعا کی۔ہم نے اسے پورے عقیدے اور یقین کے ساتھ منایا ہمارا دن صبح  فجر کی نماز سے شروع ہوا جس کے بعد زبردست کھانا اور انتہائی پسندیدہ شیر خرمہ تناول کیا گیا ۔ ایک اور طالبہ ندا تمکین  نے کہاہم نے اپنی دادی کو انکی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو کال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

  امیزون کے سینئر رسک انویسٹی گیٹر  شیخ فہیم نے کہا ہے چونکہ لاک ڈاؤن نافذ ہے اس لئے  ہم نے گھر میں نماز ادا کی اور ویڈیو کالز پر اپنے قریبی رشتے داروں اور عزیزوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹی ۔ایک جانب جہاں ویڈیو کالز پر حیدرآبادی عوام گھنٹوں مصروف تھے وہیں محلوں میں ننھی حلیمہ سلطان کے لباس میں درجنوں بچیاں عید کی رونق کو دوبالا کررہی تھی ۔دنوں شہروں کے تقریباً ہر محلے میں چند ایک حلیمہ سلطان دیکھائی دے رہی تھی ۔

تاریخی لباس، مکمل میک ایپ  اور خوش گوار  موڈ میں نظر آنے والی ان ننھی بچیوں نے اپنے معصوم انداز سے سب کا دل جیت لیا اور بعض مقامات پر محلے کے بزرگ افراد ان سے دلجوئی کےلئے سوال بھی کررتے دیکھائی دے رہے تاکہ ‘‘ حلیمہ سطان آپ کا گھوڑا کدھر ہے اور آج تلوار ساتھ نہیں ہے’’ جس کے بعد سب لوگ قہقہہ لگاتے ہوئے بھی دیکھائی دئے۔ چند مقامات پر ان چھوٹی چھوٹی حلیمہ سلاطین کو کچھ لوگ ان کے منفرد انداز سے خوش ہوتے ہوئے عیدی بھی دیتے دیکھائی دئے۔