نئی دہلی : کانگریس لیڈر و دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شیلا دکشت کے دیہانت کے بعد دہلی کانگریس کے نئے سدر کی تلاش جاری تھی۔اب یہ تلاش ختم ہو تی نظر آرہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹر سے سیاست داں بنے اور پنجاب حکومت میں وزیر رہے کانگریس لیدر نو جوت سنگھ سدھو دہلی کانگریس کے صدر بنائے جا سکتے ہیں۔سدھو نے گزشتہ 6جون کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ذریعہ محکمہ تبدیل کئے جانے کے بعد کابینی وزیر کے عہدہ سے استعفی دیا تھا۔
واضح ہو کہ دہلی کانگریس کی صدر اور پندرہ سالوں تک دہلی کی وزیر اعلیٰ رہیں شیلا دکشت کا 20جولائی کو دل کا دورہ پڑھنے سے دیہانت ہو گیا تھا۔جس کے بعد دہلی کانگریس کے صدر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔
شیلا دکشت سے قبل اس عہدے پر سابق مرکزی وزیر اجئے ماکن یہ ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔اور ان سے قبل دہلی کے سابقوزیر اروندر سنگھ لولی اور سابق رکن پارلیمنٹ جئے پرکاش اگروال یہ ذمہ داری سنبھال چکے ہین۔امکان ہے کہدہلی کانگریس کے صدر کا عہدہ نو جوت سنگھ کو دیا جائے گا۔