Wednesday, December 4, 2024
Homesliderنو ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا سے کوئی...

نو ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندوستان کی نو ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ شمال مشرق کی ریاستوں اروناچل ، میگھالیہ ، میزورم ، تریپورہ ، ناگالینڈ اور مرکز کے زیرکنٹرول علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر ، لداخ ، چنڈی گڑھ ، دادرنگر حویلی اور دمن دیو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

منگل کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 46,709 نئے مریض کے رپورٹ کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 75.97 لاکھ ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے جملہ 7.48 لاکھ فعال مریض ہیں اور اب تک 67.33 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3050 مریضوں کی کمی سے فعال مریضوںکی تعداد1.06 لاکھ رہ گئی ہے ۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا کے 1401 مریض کم ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 31495 رہگئی جبکہ اس جان لیوا وبا سے اب تک 6685 افراد ہلاک اور4.18 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
تملناڈو میں فعال مریضوں کی تعداد 38093 ہوگئی ہے اور اب تک 10,691 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں 6.42 لاکھ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔کیرالہ میں فعال مریضوں کی تعداد 92,831 ہوگئی ہے اور1182 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افرادکی تعداد بڑھ کر2.52 لاکھ ہوگئی ہے ۔ ریاست اوڈیشہ میں کوروناکے 19,619 فعال مریض ہیں اور1152 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے2.49 لاکھ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔