نیویارک: ٹینس دنیا کو گرانڈ سلام میدانوں میں اس مرتبہ یقینی طور پر ایک نیا چمپئین ملے گا کیونکہ کورونا کی وجہ دفاعی چمپیئن رافل نڈال ، زخمی ہونے کی وجہ سے راجر فیڈرر اور مقابلے میں غلطی کرنے کے بعد نا اہل قرار دئے جانے والے نواک جوکووچ کی عدم موجودگی نے یہ موقع فراہم کردیا ہے۔ آسٹریا کے ڈومنک تھیم اور پانچویں سیڈ جرمنی کے ایلکزینڈر زیوریو سیمی فائنل میں اپنے مقابلے جیت کر سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے جہاں خطابی مقابلے میں ان دونوں کھلاڑی کے مقابلے سے ٹورنمنٹ کو نیا چیمپئن ملے گا۔ مردوں کے زمرے میں خطاب کے مضبوط دعویدار تھیم نے تیسرے درجہ کے کھلاڑی روس کے ڈینیل میدیودیو کو دوگھنٹے 56 منٹ طویل مقابلے میں 6-2، 7-6، 7-6 سے شکست دے فائنل میں جگہ بنائی۔ تھیم پہلی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ اس سے قبل وہ تین بار کسی گرانڈ سلام کے فائنل میں پہنچے ہیں لیکن خطاب کبھی نہیں جیت سکے۔
تھیم کا چمپئن بننے کا خواب 2018 اور2019 میں فرنچ اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال کے خلاف شکست سے ٹوٹ گیا تھا ، جبکہ اس سال کے شروع میں آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہلے نمبر کے سربیا کے نوواک جوکووچ کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تھیم اس مرتبہ اپنے کیریئر کا پہلا گرانڈ سلام جیتنا چاہیں گے ۔میدویدیف پہلے سٹ میں تھیم کے خلاف کوئی چیلنج پیش نہیں کرسکے ۔ آخری کے دونوں سٹوں میں انہوں نے تھیم کو سخت چیلنج دینے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے ۔ میدویدیف گذشتہ سال یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے لیکن رافیل نڈال سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تھیم نے زویریو کے خلاف خطابی میچ کے بارے میں کہا یہ کھلا مقابلہ ہونے والا ہے اور میں اس کے لئے تیار ہوں۔”ہم ایک اچھے دوست کے ساتھ ساتھ ایک سخت حریف بھی ہیں۔ گرانڈ سلام فائنل میں ان کے خلاف کھیلنا دلچسپ ہوگا۔
ایک اور سیمی فائنل میں زیوریو نے20 ویں سیڈ اسپین کے پابلو کیرینو بستا کو تین گھنٹے 23 منٹ کے میچ میںسے شکست دی۔ زوویرف پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلام کے فائنل میں پہنچے ہیں۔زیوریو کو اب فائنل میں تھیم کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے خطابی مقابلے کے چھ سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب یو ایس اوپن اپنا نیا چمپیئن حاصل کرے گا۔زویریو نے کہا میں اپنے کیریئر کا پہلا گرانڈ سلام فائنل کھیلنے جا رہا ہوں جو میرے لئے کافی اہم ہے ۔ مجھے معلوم تھا کہ مجھے اچھا کھیلنا ہوگا۔ پہلا دو سٹ گنوانے کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب میں نے واپسی کی ہے ۔ یہ میرے کیریر میں پہلی مرتبہ ہوا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں کسی گرانڈ سلام کے سیمی فائنل میں ایسا کرسکا۔ میں خطاب سے صرف ایک قدم دور ہوں۔