Thursday, April 24, 2025
Homesliderنیرج چوپڑا کو درجہ بندی میں بھی ترقی

نیرج چوپڑا کو درجہ بندی میں بھی ترقی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کرنے والے جیولین تھروور نیرج چوپڑا نے اِس شاندار کامیابی کے ذریعہ عالمی درجہ بندی میں 14 مقامات کی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق چوپڑا کو 14 مقامات کی ترقی حاصل ہوئی ہے۔

 نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹرس کی دوری پر اپنا بھالا پھینکتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ہندوستان کو گولڈ میڈل دلاتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی جس کی بدولت انھیں درجہ بندی میں 1395 نشانات حاصل ہوئے ہیں۔ جرمنی کے جوہاناس ویٹر درجہ بندی میں 1396 نشانات کے ذریعہ پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں ان کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن رہا اور وہ حیران کن طور پر نویں مقام پر رہے۔ مارسن کروکوسکی 1302 نشانات کے ذریعہ تیسرے مقام پر ہیں۔

 چیک جمہوریہ کے کھلاڑی جیکب ویڈلچ جنھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا ہے انھیں اب 1302 نشانات حاصل ہوئے ہیں اور وہ چوتھے مقام پر فائز ہیں۔ جرمنی کے جیولین ویبر 1291 نشانات کے ذریعہ پانچویں مقام پر موجود ہیں۔ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں مقابلوں کا انفرادی گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بنے ہیں کیوں کہ ان سے قبل نشانہ بازی میں ابھینو بندرا نے ہندوستان کے لئے بیجنگ اولمپک 2008 ءمیں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

وویک ساگر کو ملازمت کا انعام

ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی وویک ساگر کو آج چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) بنانے اور ان کے افرادکو ایک گھر مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چوہان نے یہ اعلان وویک ساگرکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اتارسی کے رہنے والے 21 سالہ وویک ساگر اولمپکس میں حصہ لینے کے بعد آج یہاں پہنچے ہیں۔