ویلنگٹن۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن اپنے محبوب ٹیلی ویژن پریزنٹرکلارک گیفورڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں جلد ہی شادی کے رشتوں میں بندھ جائیں گے ۔
وزیراعظم کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ اس سے پہلے جمعہ کو دونوں کی منگنی ہونے کی بات سامنے آئی تھی جب ایک تقریب میں آرڈن کو بائیں ہاتھ کے درمیان کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی پہنے دیکھاگیا۔
اس کے بعد صحافیوں نے اس تعلق سے وزیراعظم کے دفتر سے اطلاع کا مطالبہ کیا۔ تب وزیراعظم کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے موقع پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی اور اب وہ شادی کے لئے تیار ہیں۔
گزشتہ سال ہی وزیراعظم رہتے ہوئے ہوئے آرڈن کی پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔دونوں نے اپنی بیٹی کا نام نیوتی اروہا ررکھا۔ آرڈن دنیا کی دوسری ایسی لیڈر ہیں جنہوں نے وزیراعظم رہتے ہوئےماں بنی۔ اس سے پہلے پاکستان کی دومرتبہ وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کے عہدہ پر رہتے ہوئے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
آرڈن نے پہلے کہا تھا کہ میرے پاس ایسا معاون ہے جو ہمیشہ میری مدد کرتا ہے ۔ وہ مشترکہ ذمہ داری کا بڑا حصہ نبھاتا ہے کیونکہ وہ سرپرست ہے نہ کہ کوئی بے بی سیٹر۔مقامی میڈیا کے مطابق آرڈن اورمسٹر گیفورڈ کی پہلی ملاقات سال 2012 میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔