Tuesday, April 22, 2025
Homeاسپورٹسواٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک پر شیئر کرنے کی سہولت

واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک پر شیئر کرنے کی سہولت

- Advertisement -
- Advertisement -

کیلیفورنیا :آج کا دور سائبر دور کہلاتا ہے اور دور جدید کا انسان ٹکنالوجی کے بغیر رہ نہیں سکتا اور جب بات سوشل میڈیا کو تو آج نوجوان ،بچے ، بوڑھے ،مرد اور خواتین سبھی واٹس ایپ کے بغیر نہیں رہ سکتے یہ ہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا کا سب سے مقبول ترین ایپ واٹس ایپ آئے دن اپنے صارفین کو کچھ نہ کچھ اور اختراعی تبدیلیاں فراہم کرتا ہے جس سے صارف اپنی یومیہ زندگی کے امور اپنے دوست احباب اور افراد خاندان تک ہر آن پہنچاتا رہتاہے اور اب واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر شئیر کرنے کی سہولت بھی تجرباتی طور پر فراہم کردی ہے۔

 واٹس ایپ نے اسٹیٹس اسٹوریز کو فیس بک اور انسٹاگرام پر براہ راست شیئر کرنے کے لیے نئے فیچر کی آزمائش کی ہے۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کی اسٹیٹس کو دیگرسماجی ویب سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام، جی میل اورگوگل پر براہ راست شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے نئے فیچر کی تیاری میں مصروف ہے اور کچھ صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہے جن میں راقم الحروف بھی شامل ہے۔

نئی سہولت کے تحت واٹس ایپ اسٹیٹس کو دیگر ایپس پر شیئر کرنے کے لیے آپشن فراہم کیا جائے گا جس کا انتخاب کرکے اسٹیٹس کو براہ راست دوسری ایپس پر با آسانی شیئر کیا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اس سہولت کی آزمائش میں مصروف ہے اور بعض صارفین کو بی ٹا ورژن کے ذریعے تجرباتی بنیادوں پر اس سہولت تک رسائی دی گئی ہے۔اس وقت انسٹاگرام اور فیس بک کو اسٹیٹس کے لیے باہمی طور پر منسلک کیا گیا ہے تاہم فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ میں یہ سہولیت اب میسر ہورہی ۔

خیال یہی کیا جارہا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے ویژن 2020 کے تحت واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو باہمی منسلک کرکے مشترکہ فیچرز سے صارفین کے لیے نئی آسانیاں پیدا کی جائیں۔ یاد رہے کہ فیس بک میں پہلے ہی اسٹوریز کو واٹس ایپ پر شئیر کرنے کی سہولت موجود ہے۔