Monday, June 9, 2025
Homesliderوجے نے لیگر کےلئے اپنی فیس دگنی کردی

وجے نے لیگر کےلئے اپنی فیس دگنی کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ فلم ارجن ریڈی کی زبردست کامیابی کے بعد فنکار وجے دیوراکونڈا کے اسٹارڈم میں زبردست اضافہ  دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس فلم نے انہیں نوجوانوں کا پسندیدہ اداکار بنا دیا، جس کے بعد انہیں بڑی پیش کس  کی قطار لگ گئی۔ ان دنوں وجے دیورا کونڈا اپنی آنے والی فلم لیگر کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اننیا پانڈے نظر آئیں گی۔ فلم لیگر کے حوالے سے شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

کچھ دن پہلے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس میں وجے اور اننیا کے ساتھ مائیک ٹائسن بھی نظر آئیں گے۔ باکسنگ پر مبنی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کا سب کو انتظار ہے لیکن اس سے پہلے ہی لیگر سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وجے دیوراکونڈا نےلیگرکے لیے 20 کروڑ روپے وصول کیے ہیں ۔ ٹریک ٹالی ووڈ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وجے دیوراکونڈا لیگر کے لیے ڈیئر کامریڈ سے دگنی فیس لے رہے ہیں۔ ڈیئر کامریڈ کے لیے وجے نے سال 2019 میں صرف 10 کروڑ روپے لیے تھے لیکن لیگر کے لیے وہ 20 کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وجے دیوراکونڈا بھی فلم کے منافع سے کچھ حصہ لیں گے۔

وجے دیوراکونڈا فلم لیگر سے بالی ووڈ میں اپنی جگہ تلاش کریں گے۔ وجے ساؤتھ کے بڑے اسٹار ہیں لیکن وہ ابھی تک بالی ووڈ میں قدم نہیں جما پائے ہیں۔ وجے کی فلم ارجن ریڈی کے ہندی ریمیک کبیرسنگھ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی اور اس میں شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ ایسی صورت حال میں وجے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی آنے والی فلمیں پین انڈیا کی سطح پر ریلیز کریں اور جنوب  کے ساتھ ساتھ ہندی ناظرین کے درمیان بھی شامل ہوں۔ بالی ووڈ پروڈیوسرکرن جوہر فلم لیگر کی حمایت کر رہے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ فلم میں اننیا پانڈے کی انٹری کرن جوہر کے کہنے پر ہی ہوئی ہے۔