Wednesday, April 23, 2025
Homesliderورنگل میں تجارت کا تنازعہ ، چھوٹے بھائی کےہاتھوں بڑے بھائی کے...

ورنگل میں تجارت کا تنازعہ ، چھوٹے بھائی کےہاتھوں بڑے بھائی کے خاندان کا قتل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ایک خوفناک واقعہ میں  ایک خاتون سمیت ایک ہی  خاندان کے تین افراد کوآج  علی الصبح یہاں انتظار گنج پولیس حدود کے تحت ایل بی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس حملے میں خاندان کے دو اور نوجوان بیٹے  بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

مرنے والوں کی شناخت50 سالہ محمد چاند پاشا جو کہ  مویشوں  کا تاجر ، ان کی بیوی صابرہ (42) اورصابرا کا بھائی خلیل (40) کے طور پر ہوئی ہے۔ ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی نے کہا ہے کہ  تینوں موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ چاند پاشا کے دو بیٹے عبد الصمد (24) اور فہد (20) شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ایم جی ایم ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

 ڈاکٹر جوشی نے کہا چاندپاشا ہ اور اس کے چھوٹے بھائی محمد شفیع (تین بھائیوں میں دوسرا) کے درمیان کاروبار میں منافع کی تقسیم پر تنازعہ خاندان کے وحشیانہ قتل کے پیچھے شبہ ہے۔ قتل صبح 3 بجے کے قریب ہوا جب شفیع چار یا پانچ افراد کے ساتھ پاشاہ کے گھر آیا ، دروازہ توڑ دیا اور چھریوں سے ان پر بے رحمی سے حملہ کیا۔ پاشا کی بیٹی ایک شادی شدہ خاتون ہے  ، اس ہولناک قتل کی گواہ بنی ہے ۔ بدقسمتی سے  کیسامدرام کا رہائشی خلیل جو کل اپنی بہن صابرہ  سے ملنے آیا تھا وہ  بھی اس حملے  میں مارا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ خلیل نے قاتلوں کو اس کی بہن اور اس کے شوہر پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ ناکام ہو گیا۔ یہ دونوں بھائی   مویشیوں کی تھوک تجارت کرتے تھے۔

یہ  الزام لگایا جاتا ہے کہ پاشاہ  نے خاندان اور برادری کے بزرگوں کے درمیان کئی بات چیت کے باوجود شفیع کے ساتھ منافع نہیں بانٹا۔ یہ ایک روپیہ سے زیادہ کی تقسیم پر تنازعہ تھا۔ یہ تنازعہ پچھلے تین سال سے جاری تھا ۔ڈاکٹر جوشی نے مزید کہا کہ انہوں نے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ ڈاکٹر ترون جوشی نے اے سی پی گری کمار کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس واقعے کے بارے میں دریافت کیا جس نے شہر میں سنسنی پیدا کردی ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔