Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگوزیر آعظم نریندر مودی کی بھتیجی کو لوٹنے کے الزام میں ایک...

وزیر آعظم نریندر مودی کی بھتیجی کو لوٹنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیر آعظم نریندر مودی کی بھتیجی دامیانتی بین مودی کو لوٹنے کے الزام میں اتوار کو ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔سول لائنز پولیس نے اتوار کو ہریانہ کے سونپت سے گورو عرف نو نو کو پکڑ نے میں کامیابی حاصل کی،جس نے ہفتہ کی صبح امرتسر سے یہاں پہنچنے پر ایک اور ملزم کے ساتھ دامیانتی بین مودی کو لوٹ لیا۔

پولیس نے بتایا،”ہم نے نونو کو سونپت سے گرفتار کیا ہے اور نقد رقم،اے ٹی ایم کارڈ اور دامیانتی بین سے متعلق دیگر دستاویزات بر آمد کی ہیں“۔پولیس نے اسکوٹی بھی بر آمد کی جو متاثرہ کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق دوسرا ملزم دہلی کے سلطان پور علاقے کا ہے ابھی اس کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ان دونوں ملزمان کے بارے میں قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سراغ ملا ہے۔اطلاعات کے مطابق،دامیانتی بین مودی ہفتے کی صبح امرتسر سے یہاں پہنچی۔وہ آتو رکشہ لے کر شمالی دہلی کے سول لائنز پہنچی۔قریب سات بجے وہ گجراتی سماج بھون گئیں۔جب وہ آٹو سے اتر رہی تھیں،تبھی اسکو ٹی پر سوار دو بد معاشوں نے ان کا پرس چھین لیا،جس میں پچاس ہزار روپئے نقد،دو موبائل فون اور کچھ دستاویزات تھے۔