Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںوزیر داخلہ محمود علی نے سدی پیٹ میں حج ہاؤز کا افتتاح...

وزیر داخلہ محمود علی نے سدی پیٹ میں حج ہاؤز کا افتتاح کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے آج کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی ملک کی ایک سیکیولر پارٹی ہے۔سابق وزیر ٹی ہریش راو کے ہمراء،سدی پیٹ میں تین کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کردہ حج ہاؤز کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

محمود علی نے کہا کہ ٹی آر ایس ایک سیکیولر پارٹی ہے اور ریاست میں سبھی مذاہب کو برابر ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ٹی آر ایس دور اقتدار میں ریاست کے مسلمان خوشی، فخر اور خود اعتمادی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اقلیتوں کو تعلیم کے بہتر مواقع مل رہے ہیں،کیوں کہ حکومت انہیں بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے  20لاکھ روپیوں کی مالی مدد دیتی ہے۔محمود علی نے کہا کہ اتنی بڑی رقم دینے کا سہرا وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو جاتا ہے،جو ایک دور اندیش ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے حکم پر سدی پیٹ میں کو ترقی دی جا رہی ہے۔کے سی آر نے ریاست میں مسلمانوں کو اہم عہدہ دیکر مسلمانوں کے تئیں پانا خلوص دکھایا ہے۔

ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں 204مسلم اقلیتی اسکول ہیں،جو تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں۔