حیدرآباد: وزیر ٹرانسپورٹ،پی اجئے کمار نے پیر کو متعلقہ عہدیداروں کو ریاست میں سو فیصد بسیں چلانے کی ہدایت کی۔آر ٹی سی ہڑ تال اور اس کے اثر سے متعلق جائزہ اجلاس کے بعد،وزیر نے کہا کہ ”چونکہ اسکولوں اور کالجوں کو پیر سے کھو لدیا گیا ہے،حکام کو سبھی بسوں کو چلانے کے لئے اقدامات کر نا چاہئے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ”آر ٹی سی ہڑ تال 17دنوں سے جاری ہے،لہذا عہدیداروں کو یہ دیکھتے ہو ئے محتاط رہنا ہوگا کہ بس خدمات کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف تو نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بسوں کی تعداد فوری طور پر بڑھایا جائے۔اجئے کمار نے ڈپو مینیجرزسے کہا کہ وہ بس خدمات کو بڑھانے کے منصوبے پر عمل کریں۔