Thursday, April 24, 2025
Homesliderویمن ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں بڑا اضافہ

ویمن ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں بڑا اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے آئندہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح کو 1.3220,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، جو انگلینڈ میں 2017 ورلڈ کپ کی فاتح کو ملنے والی رقم سے دوگنی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا کہ ٹورنمنٹ کی کل انعامی رقم میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 3.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم آٹھ ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی جو کہ پچھلے ٹورنمنٹ سے 1.5 ملین ڈالر زیادہ ہے۔ٹورنمنٹ کے رنر اپ کو 600,000 ڈالرسکی انعامی رقم ملے گی جو کہ 2017 کے رنر اپ ہندوستان سے 270,000 زیادہ ہے۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی دو ٹیموں کو ہر ایک کو 300,000 ملیں گے، جب کہ گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی چار ٹیموں کو ہر ایک کو 70,000 ملیں گے، جو پچھلے ٹورنمنٹ میں 30,000 ڈالرس سے دوگنا ہے۔گروپ مرحلے میں جیتنے والی ہر ٹیم کو 700,000 میں سے ہر جیت پر 25,000 ڈالرس ملے گا۔ انگلینڈ نے گزشتہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کو نو رنز سے شکست دے کر چوتھی بار خطابکے ساتھ چھ لاکھ 60 ہزار ڈالر حاصل کیے تھے۔اس سال ورلڈ کپ میں جملہ 28 گروپ میچ ہوں گے جو راونڈ رابن فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم کو ایک مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔

پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ ہر مقابلے میںکامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ ٹائی یا نتیجہ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ ایونٹ چھ مقامات پرکھیلا جائے گا۔ ٹورنمنٹ کا پہلا میچ میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 مارچ کو ماونٹ مونگنوئی کے بے اوول میں کھیلا جائے گا۔فائنل 3 اپریل کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔