Wednesday, April 23, 2025
Homesliderٹرمپ کو ٹوئٹر کی جانب سے انتباہ،امریکی صدر برہم

ٹرمپ کو ٹوئٹر کی جانب سے انتباہ،امریکی صدر برہم

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن: ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹ پر فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات  میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ اور دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا۔ جس میں ٹوئٹر کی جانب سے فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا گیا۔

فیکٹ چیک ( حقائق کی جانچ) کا لیبل ایسے ٹوئٹس پر لگایا جاتا ہے جن میں صارف نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی ہوں۔اس سے قبل ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا کہ غلط اور گمراہ کُن معلومات والے پیغامات پر وارننگ لیبل لگانے کا دائرہ بڑھائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکی ٹوئٹ پر وارننگ لیبل لگانے پر ٹوئٹر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے صدارتی انتخابات  میں مداخلت کا الزام لگا دیا ہے۔امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے،اور وہ صدر ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہونے دینگے۔امریکی صدر نے اپنے پیغام میں ٹوئٹر کو باقاعدہ مخاطب کرتے ہوئے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام بھی لگایا۔