Tuesday, April 22, 2025
Homeبین الاقوامیٹرمپ کی میکسیکو۔ امریکی سر حدبند کرنے کی دھمکی

ٹرمپ کی میکسیکو۔ امریکی سر حدبند کرنے کی دھمکی

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں اور اب انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر میکسیکو پناہ گزینوں کے غیر قانونی نقل مکانی کو نہیں روکتا ہے تو امریکہ۔ میکسیکو سرحد کو بند کر دیا جائے گا۔

 ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران میکسیکو پر الزام لگایا کہ وہ جنوبی سر حد سے آنے والے پناہ گزینوں کو نہیں روک رہا ہے۔ اگر میکسیکو انہیں نہیں روکے گا تو ہم سرحد کو بند کر دیں گے ۔ ہم اس سرحد کو بند کر دیں گے اور طویل عرصہ تک بند رکھیں گے ۔ میں کوئی کھیل نہیں کھیل رہا ہوں۔ صدر کا یہ بیان ایک ہفتہ قبل ٹوئٹر پر میکسیکو کو اس سلسلہ میں انتباہ دینے کے بعد آیا ہے ۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا اگر میکسیکو جنوبی سرحد سے آنے والے تمام پناہ گزینوں کو فوری طور پر نہیں روکتا ہے تو میں اگلے ہفتہ سر حد کو بند کر دوں گا یاسر حد کے ایک بڑے حصے کو مقفل کر دیا جائے گا ۔ ٹرمپ کے انتباہ کے بعد میکسیکو کے سکریٹری خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ میکسیکو دھمکیوں سے ڈرنے والوں میں نہیں ہے ۔ وہ دھمکیوں کے خوف سے کام نہیں کرتا ہے ۔

 ٹرمپ میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے وعدے کے ساتھ سال2016 میں صدر کے انتخابی میدان میں اترے تھے ۔ اپنا یہ وعدہ پورا کرنے کی سمت میں انہوں نے قدم بھی بڑھایا لیکن اس کی تعمیر کے کیلئے کانگریس سے انہیں اربوں ڈالرس کی منظوری نہیں ملی۔ اس کے بعد وہ گزشتہ سال کے آخر سے اس سر حد کو بند کرنے کی مسلسل دھمکی دیتے رہے ہیں۔