Monday, June 9, 2025
Homesliderٹرمپ کے سابق مشیر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

ٹرمپ کے سابق مشیر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور چیف سٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے  کے مطابق اسٹیو بینن کو امریکہ کی میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی غرض سے اکٹھے کیے گئے فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کے ساتھی اسٹیو بینن کے ہمراہ دیگر تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان چاروں افراد پر منی لانڈرنگ کی سازش اور دھوکہ دہی  کا الزام ہے۔ہم دیوار تعمیر کریں گے کے عنوان سے شروع کی گئی آن لائن مہم کے تحت 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے فنڈز اکٹھے کیے گئے تھے جو امریکہ کی میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی غرض سے استعمال ہونا تھے۔

امریکی تحقیقاتی اداروں کے مطابق اسٹیو بینن اور ان کے ساتھیوں نے اپنا منافع کمانے کی غرض سے فنڈز کا استعمال کیا۔تحقیقاتی ٹیم کے رکن فلپ بارلٹ نے کہا ہے کہ اسٹیو بینن اور ان کے ساتھیوں نے نہ صرف ڈونرز کے ساتھ جھوٹ بولا بلکہ فنڈز میں خرد برد چھپانے کے لیے جھوٹے اکاؤنٹس بنائے اور اپنے جرائم چھپانے کی کوشش کی۔

صدر ٹرمپ نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کے ساتھ سرحد پرغیر قانونی آمد و رفت روکنے کے لیے دیوار تعمیرکرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ ا سٹیو بینن نے اس مقصد کے لیے رقم اکٹھی کرنے کی غرض سے آن لائن مہم شروع کی تھی۔امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق اسٹیو بینن نے اس فنڈ میں سے دس لاکھ ڈالر سے زیادہ  کی رقم اپنی این جی او کے تحت خرچ کی جبکہ کچھ ذاتی اخراجات میں استعمال کیے۔صدر ٹرمپ کے اسلامی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے اور پیرس کے عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دستبرداری کے متنازعہ اقدامات کا ذمہ دار بھی اسٹیو بینن کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔اگست 2017 میں صدر ٹرمپ اور اسٹیو بینن کے درمیان تنازعات بڑھنے کے بعد صدر ٹرمپ نے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔