Monday, June 9, 2025
Homesliderٹیم کے انتخاب میں  دھاندلی،حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے خلاف شکایت

ٹیم کے انتخاب میں  دھاندلی،حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے خلاف شکایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) اور تنازعات کا چولی دامن کا رشتہ محسوس ہوتا ہے کیونکہ آئے دن کچھ نہ کچھ  تنازعات سامنے آتے رہتے ہیں  اور اس مرتبہ قومی ٹورنمنٹ  کےلئے حیدرآبادی ٹیم کے انتخاب میں اہل کھلاڑیو ں کو نظر انداز کئے جانے کی شکایت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے بموجب  ایس سی  ایس ٹی تنظیموں کی آل انڈیا کنفیڈریشن نے تلنگانہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن سے رجوع کیا اور حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اسٹیٹ ونگ کے ایس سی  ایس ٹی آرگنائزیشن کے صدر کے مہیشور راج اور کرکٹ کھلاڑیوں کے والدین نے الزام لگایا کہ ہے کہ  مجوزہ  وجئے ہزارے ٹورنمنٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے ایچ سی اے نے شاندار مظاہرے کرنے والے کھلاڑیوں  کو نظرانداز کیا ہے۔

مہیشور نے کہا کہ ایچ سی اے نے صلاحیت کی بجائے سیاسی پس منظر پر مبنی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سابق ​​ہندوستانی کپتان اور ایچ سی اے کے صدرمحمد اظہرالدین کی سربراہی میں ایچ سی اے نے لودھا کمیٹی اصلاحات پرعمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا  والدین اپنے بچوں کی کوچنگ کے لئے بہت زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں لیکن باصلاحیت کرکٹرز کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور معمولی مظاہروں  کے حامل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں حکومت کی مداخلت کا بھی مطالبہ کیا۔

یادر ہے کہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) پر ہمیشہ ہی یہ الزام لگتا رہا ہےکہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں باصلاحیت اور بہترین ریکارڈ کےساتھ مسلسل مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیو ں کو نظر انداز کیا جاتا ہے اس کے برعکس ایسے کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا ہے جو کہ دولت یا سیاسی اثر ورسوخ رکھتے ہوں ۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انتخاب میں اقربا پروری اور دھاندلیوں کی وجہ سے حیدرآباد سے زیادہ کھلاڑی آئی پی ایل اور قومی ٹیم تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔