Tuesday, December 3, 2024
Homesliderٹینس لیجنڈ رافیل نڈال نے سبکدوشی کا اعلان کردیا

ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال نے سبکدوشی کا اعلان کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹینس دنیا میں  22 بار کے گرانڈ سلام  چمپئن رافیل نڈال نے اپنی سبکدوشی کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2024 کے سیزن کے اختتام پر سبکدوش ہو جائیں گے۔ 38 سالہ ہسپانوی سابق عالمی نمبر ایک  نڈال نے پہلے عندیہ دیا تھا کہ پیشہ ورانہ ٹینس میں 2024 ان کا آخری سال ہوگا، وہ 19 سے 24 نومبر تک ملاگا میں منعقد ہونے والے ڈیوس کپ فائنلز میں اپنے آخری پروفیشنل ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

نڈال اب تک کے دوسرے سب سے کامیاب مردوں کے سنگلز کھلاڑی کے طور پر سبکدوش ہوں گے، وہ طویل عرصے کے حریف نوواک جوکووچ کے پیچھے ہیں ، جنہوں نے اب تک 24 گرانڈ سلام خطابات جیتے ہیں۔

نڈال نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ  میں آپ کو یہ بتانے کے لیے حاضر ہوں کہ میں پروفیشنل ٹینس سے سبکدوش ہو رہا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ کچھ مشکل سال رہے ہیں، خاص طور پر پچھلے دو سال میرے لئے کافی مشکل رہے ہیں  ۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں اب زیادہ کھیلنے کے قابل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : کلے کورٹ کے بادشاہ نڈال کو فرنچ اوپن میں جوکووچ کے خلاف شکست

ظاہر ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے جس کے لیے مجھے کچھ وقت لگا ہے۔ اس زندگی میں ہر چیز کا ایک آغاز اور اختتام ہوتا ہے۔ اور میرے خیال میں یہ مناسب وقت ہے کہ ایک طویل اور بہت زیادہ کامیاب کیریئر کو ختم کردیا جائے۔ جس کامیابی  کا میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔میں بہت پرجوش ہوں کہ میرا آخری ٹورنامنٹ ڈیوس کپ کا فائنل ہو گا ۔

نڈال نے 92 مرتبہ ٹور لیول چمپئن رہے ، جنہوں نے اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ایک  مقام  پر 209 ہفتے گزارے، نڈال 2001 میں پرو بننے کے بعد سے اے ٹی پی ٹور کی سرکردہ کھلاڑیوں  میں سے ایک ہیں۔ ان کے 22 گرانڈ سلام خطابات  میں ریکارڈ 14 فرنچ اوپن خطابات شامل ہیں ۔

ان کے پاس چار یو ایس اوپن خطابات بھی ہیں اور وہ دو بار آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن دونوں جیت چکے ہیں۔ نڈال نے اولمپک سنگلز اور ڈبلز کا گولڈ بھی جیتا اور اسپین کو پانچ ڈیوس کپ خطابات دلانے میں مدد کی ۔

یہ کہانی تھرڈ پارٹی سنڈیکیٹڈ ذرائع سے لی گئی ہے ۔ راوی میڈیا اس کہانی کی کسی بھی نوعیت کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے ۔ راوی میڈیا مینجمنٹ وائی دیس نیوز ڈاٹ کام بغیر کسی اطلاع کے کہانی کے مواد کو تبدیل یا حذف کرسکتا ہے ۔۔۔