Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںٹینک بنڈ پر،مصنفین،ماہر تعلیم اور صحافیوں کا سی اے اے کے خلاف...

ٹینک بنڈ پر،مصنفین،ماہر تعلیم اور صحافیوں کا سی اے اے کے خلاف خاموش احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: پروگریسیو رائٹرز ایسو سی ایشن اور اردو رائٹرز ایسوسی ایشن کے تحت،ممتاز مصنفین،ماہرین تعلیم اور صحافیوں نے جمعرات کے روزٹینک بنڈ پر، مخدوم محی الدین کے مجسمے کے پاس،شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور مذ کورہ ایکٹ کو آئین کے سیکیو لر اور جمہوری جذبے کی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے ”آئین میں مداخلت نہ کریں“طلباء کے خلاف تشدد کو روکے“ ہندوستان فرقہ واریت کو مسترد کر دیا“ مذاہب میں تفریق: آگ سے کھیلنا“کل گاندھی کو قتل کرنے والے: آج نوجوانوں کے قاتل“ جیسے تحریر کردہ پلے کارڈ تھامے احتجاج کیا۔اور انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء اور کچھ دیگر مقامات پر پولیس کی وحشیانہ کارروائی کی سختی سے مذ مت کی۔

پروگریسیو رائٹرز ایسوسی ایشن اور اردو رایٹرز ایسوسی ایشن نے بھی حیدرآباد اور تلنگانہ میں دوسری جگہوں پر شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف مظاہروں پر پابندی کی شدید مذمت کی،کیونکہ اس نے آئین کے تحت دی گئی اطہار رائے کی آزادی اور اختلاف رائے کے حق کی خلاف ورزی کی ہے۔

جمعرات کو یہاں ایک بیان میں،آر وی راما راؤ،(صدر۔پروگریسیو رائٹرز ایسوسی ایشن،تلنگانہ) نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ریاست میں پر امن احتجاج کے خلاف ممنوعہ احکامات کو فی الفور منسوخ کرے۔