Monday, December 2, 2024
Homesliderٹیپو سلطان کا سب سے اونچا مجسمہ نصب کرنے کے اعلان کے...

ٹیپو سلطان کا سب سے اونچا مجسمہ نصب کرنے کے اعلان کے بعد ایم ایل اے تنویر کو جان سے مارنے کی دھمکی

- Advertisement -
- Advertisement -

میسور (کرناٹک)­۔ سابق وزیر اور کانگریس ایم ایل اے تنویر سیٹھ نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹیپو سلطان کا سب سے اونچا مجسمہ یہاں نصب کرنے کا اعلان کرنے پر انہیں جان سے مارنے  کی دھمکی ملی ہے، پولیس نے جمعہ کو تفصیلات  بتائی ہیں ۔یہ شکایت ضلع ہاسن کے سکلیش پور سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو کارکن راگھو کے خلاف اودے گیری پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔تنویر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیپو سلطان کا 108 فٹ اونچا مجسمہ تاریخی قصبوں میسور یا سری رنگا پٹنہ میں نصب کریں گے۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راگھو نے ایک ویڈیو میں مجسمہ کی تنصیب کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر معافی مانگنے پر زور دیا۔ اگر بیان واپس نہیں لیا گیا تو، آپ کی تدفین کے لیے جگہ تیار ہے۔ اس نے کنڑ میں یہ بیان جاری کیاہے ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ ایم ایل اے تنویر کے ساتھ، بیڑی مزدور اسوسی ایشن کے سکریٹری کے سی شوکت پاشا نے بھی دھمکی کے سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔جنوبی کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز اقلیتی رہنما، تنویر اپنے والد عزیز سیٹھ کی سیاسی میراث رکھتے ہیں اورمیسور شہر میں نرسمہاراجا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہیں 2019 میں ایک ایس ڈی پی آئی کارکن نے مبینہ طور پر چاقو مارا تھا۔

تنویر نے حکمران بی جے پی اور ہندو تنظیموں کو سیاسی فائدے کے لیے 18ویں صدی کے حکمران ٹیپو سلطان کو بدنام اور ان کی ساکھ مسخ کرنے کی کوشش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیپو کا مجسمہ بنانے کا اعلان کیا۔تنویر نے کہا کہ اگرچہ اسلام کے مطابق مجسموں کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے، لیکن موجودہ حالات میں ایسی علامت کی ضرورت ہے جہاں بی جے پی اور سنگھ پریوار انگریزوں سے لڑنے اور ملک کے لیے شہید ہونے والے حکمران کو بدنام کرنے کے لیے مسلسل پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

ہندو تنظیموں نے ٹیپو سلطان کے مجسمے کو منہدم کرنے کی براہ راست وارننگ جاری کی ہے جس پر تنویر نے جواب دیا کہ وہ ہندوستان کے آئین پر یقین رکھتے ہیں اور ان کا بھی حق ہے جیسا کہ کسی کو بھی ہے۔حکمران بی جے پی اور ہندو تنظیموں نے کہا ہے کہ ٹیپو سلطان ایک مذہبی جنونی تھے اور وہ ظالمانہ طریقوں سے ہندوؤں کی بڑے پیمانے پر تبدیلی میں ملوث ہے ۔ حکمراں بی جے پی نے سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی ٹیپو جینتی کو روک دیا تھا اور اس پر پابندی لگا دی تھی۔