Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہٹی آر ایس، رائے دہندوں میں شراب،مرغی اور نقد رقم تقسیم کر...

ٹی آر ایس، رائے دہندوں میں شراب،مرغی اور نقد رقم تقسیم کر رہی ہے: اتم کمار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر،اتم کمار ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کی شکست کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں سے جذ باتی اپیلک کرتے ہوئے،میونسپل انتخابات کی تشہیری مہم کا اختتام کیا۔

اتم کمار ریڈی نے پیر کے روز بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن نیرا ڈیچیر لا،حضور نگر اور کوڈاد میونسپلٹیوں میں مختلف روڈ شوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے پچھلے چھ سالوں میں شہری بلدیاتی اداروں کی ترقی میں ٹی آر ایس حکومت کی نا کا میوں کو بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے یہ لوگوں کو یہ احساس کرایا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ،ان کے بیٹے اور وزیر کے تارک راما راؤ اور دیگر ٹی آرایس رہنماؤں نے انہیں ترقی کے جعلی اور کھوکھلے دعوؤں کے ذریعہ دھوکہ دیا ہے۔

اتم کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہر میونسپلٹی اور میونسپل کارپوریشن کو تیار کرنے کے لئے ایک ویژن ڈاکیو مینٹ لیکر آئی ہے۔اور لوگ اس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے پارٹی کوووٹ دیں گے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکمران تی آر ایس پارٹی تمام 120بلدیات اور 9میونسپل کارپوریشنوں میں رائے دہندگان میں شراب،مرغی،مٹن اور نقد رقم تقسیم کر رہی ہے۔جہاں 22جنوری کو انتخابات ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں اتم کمار ریڈی نے پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ سوشل میدیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے براہ راست بات چیت کی اور انہیں ووٹوں کی گنتی تک چوکس رہنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ نتائج میں ہیرا پھیری کر نے کے لئے تمام انتخابات میں ٹی آر ایس کی بے ضابطگیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے چوکس رہیں۔