حیدرآباد: وزیر ٹرانسپورٹ وی پرشانت ریڈی نے پیر کو بلدیاتی انتخابات کے بعد نظام آباد میں چئر مین کے عہدے پر ٹی آر ایس اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے مابین کسی بھی طرح کے سمجھوتے سے انکار کیا۔
ٹی آر ایس رہنماؤں سے ملاقات کے بعد نظام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کواعلیٰ عہدے ملیں گے۔پرشانت ریڈی نے کہا کہ حکمران جماعت اور ایم آئی ایم سپریمو اسد الدین اویسی کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چئیر مین کا عہدہ ایم آئی ایم کو دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ،ٹی آر ایس،پیسہ اور شراب،اور طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
پرشانت ریڈی نے کانگریس اور بی جے پی پر ٹی آر ایس کے خلاف جھوٹی مہم چلانے پر بھی تنقید کی۔چونکہ ان کے پاسبلدی انتخاباتلڑ نے کے لئے کو ئی مناسب امیدوار نہیں ہے،لہذا وہ غلط پروپگنڈے کا سہارا لے رہے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو تحریک پیش کی کہ وہ ہمہ جہت ترقی کے لئے ٹی آر ایس کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا ”ہم بہتر سڑکیں بنائیں گے،مرکزی بجلی کے نظام کو بہتر بنائیں گے،نظام آباد ضلع میں بجلی کی فراہمی،زیر زمین نکاسی آب،پارکس اور دیگر ترقیاتی کاموں کو یقینی بنائیں گے“۔