Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہٹی آر ایس میونسپل انتخابات میں جیت حاصل کرے گی: تالسانی

ٹی آر ایس میونسپل انتخابات میں جیت حاصل کرے گی: تالسانی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:ریاستی وزیرتالسانی سرینواس یادو نے اتوار کو کہا کہ ٹی آر ایس کو بلدیاتی انتخابات کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے سخت مسابقت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے سابق وزیر مہندر ریڈی،ایم ایل اے روہت ریڈی کے ہمراہ،تلنگانہ بھون میں میڈیا نمائندوں سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ ”پچھلے انتخابات کی طرح،حکمراں ٹی آر ایس مکمل اکثریت سے میونسپل انتخابات جیت جائے گی۔

وزیر نے دعویٰ کیا کہ لوگ ٹی آر ایس حکومت کے تحت فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں سے خوش ہیں۔ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے اور قائدین کو انتخابات میں کامیابی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

واضح ہو کہ اسی ماہ میں ریاست تلنگانہ میں میونسپل انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔22جنوری کو رائے دہی ہو گی اور 25جنوری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ریاست میں جہاں کانگریس اور ٹی آر ایس میں ہی کڑا مقابلہ ہوگا،وہیں ٹی آر ایس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ، ٹی آر ایس کو بلدیاتی انتخابات کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے سخت مسابقت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اور حکمراں جماعت ٹی آر ایس ان انتخابات میں جیت حاصل کرے گی۔

ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا وجود نہ کے برابر ہے،اس لئے حکمراں جماعت کو اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔اور مقابلہ ہے تو صرف کانگریس سے۔دوسری طرف کانگریس کو بھی ان انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی امید ہے،یہ تو نتائج کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کامیابی کس کے ہاتھ لگتی ہے،اور کس کے دعوے جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔