اسلام آباد: اتوار کو پاکستان کے گلگت بلتستان علاقہ میں ایک مسافر بس کے ڈرائیو کا توازن کھو جانے سے بس ایک پہاڑ سے ٹکرا گئی،اور اس حادثے میں کم از کم 26سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔بس اسکار دو سے راولپنڈی جارہی تھی اور قریب 40مسافروں سمیت،پاک فوج کے 16اہلکار اس میں موجود تھے۔یہ حادثہ ڈائمر ضلع کے بابو سر روڈکے پاس پیش آیا۔
گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کے ترجمان رشید ارشادنے تصدیق کی ہے کہ ملبے سے 26افراد کی لاشیں ملی ہیں،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 13مسافروں کوچلاس کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،اور ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔مہلوکین کی شناخت کی جا رہی ہے۔