Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیپاکستان میں 18 برس سے کم عمر کے بچوں کا نکاح غیر...

پاکستان میں 18 برس سے کم عمر کے بچوں کا نکاح غیر قانونی کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو نے 18 برس سے کم عمر کے بچوں کے نکاح کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کم عمر میں حاملہ ہوجانے کی وجہ سے ہر20 منٹ میں ایک لڑکی کی موت ہوجاتی ہے ۔ بھٹو نے کہا کہ ملک کو سندھ کے نقش قدم پر چلنا چاہئے جہاں نکاح کی عمر 18 برس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں صوبائی قانون کی بدولت ہی ایک دس سالہ لڑکی کا نکاح ایک شخص کے ساتھ ہونے سے روکا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے مطالبہ کے حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نکاح کی عمر18 برس، انڈونیشیا میں18 اورترکی میں بھی18 برس ہے، کیا یہ مسلم ملک نہیں ہیں۔ پی پی پی صدر نے مزیدلکھا کہ سندھ میں جہاں نکاح کی عمر 18 برس ہے، ہم نے دیکھا ہےکہ ایک دس سالہ بچی کا نکاح ہونے سے روک دیا گیا، پاکستان میں کم عمر میں حاملہ ہونے کی وجہ سے ہر20 منٹ میں ایک لڑکی کی موت ہوجاتی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے وزرا کے درمیان18 برس سے کم عمر کے بچوں کے نکاح کے سلسلے میں لائے گئے بل پر اتفاق نہیں ہے ۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے اس بل کے سلسلے میں کہا کہ کچھ منتخب نمائندوں اوروزرا میں اتفاق نہیں ہے ۔ اس بل کو سینیٹ کی حقوق انسانی پر اسٹینڈنگ کمیٹی اور سینیٹ منظورکرچکی ہے۔ اس بل کو منگل کو نیشنل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔ بل پر بحث کے دوران پارٹیوں کی پولرائزیشن نظر آیا۔ حالانکہ بل پی ٹی آئی کے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے پیش کیا کیونکہ ان کی ہی پارٹی کے کئی اراکین نے اس کی زبردست مخالفت کی تھی۔