Tuesday, April 22, 2025
Homesliderپاکستان ٹوئنٹی 20 میں کامیابی کی سنچری بنانے والی پہلی ٹیم

پاکستان ٹوئنٹی 20 میں کامیابی کی سنچری بنانے والی پہلی ٹیم

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی 20 کرکٹ میں 100 ویں کامیابی حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے اور اس ریکارڈ کامیابی کے ساتھ اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین مقابلوں کی سیریز میں 2-1 کی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ محمد نوازکی13 رنز دے کر دو وکٹ اور18 ناٹ آوٹ رنز کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسری اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 جیت لی۔اس سے قبل پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے کلین سوئپ کر دیا تھا۔

پاکستان کی یہ 100 ویں ٹی ٹونٹی کامیابی ہے اور یہ کارنامہ حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔جنوبی افریقہ نے20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر164 رنز کا قابل دفاع اسکور بنایا۔ جنوبی افریقہ نے ایک وقت میں اپنی سات وکٹیں صرف 65 رنز پرگنوا دی تھیں ، لیکن ڈیوڈ ملر نے 45 گیندوں میں پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ85 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو164 رنز تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے40 رنز دے کر تین ، حسن علی نے29 رنز دے کر دواور محمد نواز نے دو اوورز میں 13 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد رضوان نے 30 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 42 ، کپتان بابر اعظم نے 30 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکوں کی مدد سے 44، محمد نواز نے 11 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ ناٹ آؤٹ 18 اور حسن علی نے سات گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 20 رنز بنائے ۔

حسن علی نے 19 ویں اوور میں مسلسل گیندوں پر چوکوں اور چھکوں کی مدد سے میچ کا خاتمہ کیا۔ نواز نے بھی اس اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگایا تھا ۔ نواز نے 17 ویں اوور میں ایک چھکا اور 18 ویں اوور میں دو چوکے لگائے ۔ نواز پلیئر آف دی میچ جبکہ محمد رضوان نے سیریزکا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔