نئی دہلی۔ ہندوستان کے تجربہ کار بیٹرس چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو بی سی سی آئی کی تازہ ترین سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کر دی گئی جس کی بورڈ کی ایپکس کونسل نے توثیق کی تھی۔بی سی سی آئی کے پاس چار زمرے ہیں جس میں پہلا زمرہ اے پلس ہے جن کا سالانہ معاوضہ 7 کروڑ روپے ہے جبکہ اے،بی اورسی زمرے ہیں جن کی قیمت بالترتیب 5 کروڑ، 3 کروڑ اور 1 کروڑ روپے ہے۔رہانے اور پجارا دونوں نے پچھلے سیزن میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور آخر کار انہیں ہندوستان کے ٹسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔ نتیجتاً انہیں تازہ ترین مرکزی معاہدوں کی فہرست میں گریڈاے سے گریڈ بی میں گرا دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، ذرائع کے مطابق، ہندوستانی کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اے پلس زمرے میں تین کھلاڑی ہیں۔دوسری جانب زخمی ہاردک پانڈیا، جو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے ہندوستان کے لیے نہیں کھیلے ہیں، کو اے زمرے سے سی زمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح، اوپنر شکھر دھون، جنہیں فی الحال صرف ونڈے کے لیے موقع دیا جاتا ہے، کو بھی اے زمرے سے گھٹا کر سی زمرے میں کردیا گیا ہے۔
وکٹ کیپر وریدھیمان ساہا، جو حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ہوم ٹسٹ سیریز کے لیے ہندوستان کی ٹسٹ ٹیم سے خارج کیے جانے کے بعد ایک میدان کے باہر تنازعہ میں ملوث رہے، انہیں بھی بی زمرے سے سی زمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔فاسٹ بولر نودیپ سینی اور چائنا مین کلدیپ یادو کو فہرست سے باہر کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ سی زمرے میں تھے۔زمرے میں کھلاڑیوں کی مکمل فہرست یہ ہے: اے پلس زمرہ روہت شرما، ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ۔
اے زمرہ ۔ روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، کے ایل راہول، محمد سمیع اور رشبھ پنت
بی زمرہ ۔ چیٹشور پجارا، اجنکیا رہانے، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، شریاس آئیر، محمد سراج اورایشانت شرما
سی زمرہ ۔ شکھر دھون، امیش یادیو، بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سندر، دیپک چہر، شبھمن گل، ہنوما وہاری، یوزویندر چہل، سوریا کمار یادو، وریدھیمان ساہا اورمیانک اگروال