Tuesday, June 10, 2025
Homeدیگرعجائب و غرائبپرانی کتاب سے 100 سال پرانا رپورٹ کارڈ دستیاب

پرانی کتاب سے 100 سال پرانا رپورٹ کارڈ دستیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک۔ پرانی کتابوں میں سوکھے ہوئے پھولوں اور نوٹس اور پرانی یادوں کے کچھ کاغذات اور بسا اوقات محبت بھرے خطوط کا ملنا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن بعض افراد کو پرانی کتابوں میں سے اور بھی بہت کچھ ملا ہے جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شائع کر کے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے ساتھ پیش آئے حیران کن صورتحال میں شریک کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک دکان سے خریدی جانے والی کتاب سے ملنے والے 20 ڈالر کے نوٹ پر یہ پیغام لکھا ہوا تھا جوکتاب کے پچھلے قاری نے اگلے قاری کے نام چھوڑا ہے۔ پیغام کے مطابق قاری کو کتاب میں سے لاٹری کا ایک ٹکٹ ملا تھا جس پر 100 ڈالر کا انعام نکلا تھا۔ بیس ڈالرکا یہ نوٹ اسی انعامی رقم میں اگلے قاری کا حصہ ہے۔

ایک اور کتاب سے مری ہوئی چھپکلی برآمد ہوئی، کسی قاری نے برسوں پہلے اس چھپکلی کو کتاب میں دبا کر مار دیا اور یونہی چھوڑا دیا، جسے بعد میں ایک اور خریدار نے کھول کر دیکھا اور فوراً ہی تصویرکھینچ کر سوشل میڈیا پر شائع کر دی۔

ایک اور پرانی کتاب سے 100 سال پرانا رپورٹ کارڈ ملا، دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس پر طالب علم کا نام اور پتا بھی موجود ہے لیکن یہ نہیں معلوم کہ اتنے قدیم رپورٹ کارڈ مل جانے پر اسکول انتظامیہ نے اس خاندان سے رابطہ کیا یا نہیں۔ یہ تمام چیزیں نیویارک میں ایک دکان میں رکھی ہوئی پرانی کتابوں سے ملی ہیں۔