Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپرگیہ سنگھ ٹھاکر، وزارت دفاع کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے لئے نامزد

پرگیہ سنگھ ٹھاکر، وزارت دفاع کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے لئے نامزد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مالیگاؤں دھماکے کی ملزم اور بھوپال سے رکن لوک سبھا سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو وزارت دفاع کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے،جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیاہے۔21رکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی سربراہی مر کزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔

2008 میں مالیگاؤں دھماکے کی ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر ضمانت پر باہر ہیں،اور ٹھاکر کی خراب صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمانت دی گئی ہے۔حکومت کے اس فیصلے پر کانگریس ارٹی نے تنقید کرتے ہوئے ”اسے ملک کی فوج کی توہیں“ قرار دیا ہے، کانگریس نے جمعرات کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،دہشت گردانہ معاملوں کی ملزم اور گھوڑ سے کی دیوانی،پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بی جے پی حکومت نے پارلیمانی مشاورتی کمیٹی برائے دفاعی کمیٹی میں شامل کیا ہے۔یہ ہمارے ملک کی فوج،ہمارے ملک کے ممتاز پارلیمنٹرین اور ہر ہندوستانی کی توہین ہے۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر پہلی بار رکن پارلیمنٹ بنی ہیں اور مدھیہ پردیش کے بھوپال سے منتخب ہوئیں۔ٹھاکر نے لاک سبھا انتخابات میں کانگریس کے تجربہ کار رہنما دگ وجئے سنگھ کو شکست دی۔پرگیہ سنگھ ٹھاکردوبڑے تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہیں،ایک یہ کہ،جولائی میں انہوں نے پارٹی کارکنوں کوبتایا کہ وہ نالے صاف کرنے کے لئے منتخب نہیں ہو ئی ہیں“۔ساتھ ہی ٹھاکر نے ناتھو رام گھوڑسے کو محب وطن کہا تھا۔

31اکٹوبر کے نو ٹیفکیشن کے مطابق 21، رکنی مذ کورہ مشاورتی کمیٹی میں اپوزیشن کے رہنما فاروق عبد اللہ،ٹی ایم سی کے ساوگت رائے،ڈی ایم کے کے اے راجہ وغیرہ شامل ہیں۔لوک سبھا انتخابات سے قبل ٹھاکر نے متعدد مواقع پر اپنے ریمارکس سے تنازعہ کھڑا کیا تھا۔وہ اس وقت ایک تنازعہ میں آ گئیں،جب انہوں نے اتماگاندھی کے قاتل ناتھو رام گھوڑ سے کو محب وطن کہا تھا۔اس بیان کے لئے بی جے پی نے پرگیہ ٹھاکر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔