Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگپرینکا گاندھی نے معا شی بحران پر مودی حکومت کو بنایا تنقید...

پرینکا گاندھی نے معا شی بحران پر مودی حکومت کو بنایا تنقید کانشانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اقتصادی سست روی پر منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر سخت تنقید کی، اوراقتصادی بحران کے حالات کو چھپانے کا الزام لگایا۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”جھوٹ سو بار دہرانے سے سچ نہیں ہو جاتا۔بی جے پی حکومت کو قبول کرنا چاہئے کہ معیشت میں تاریخی بحران ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔

 

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کانگریس کے کسی سینئیر رہنما نے  اقتصادی مھاذ پر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہو۔سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ نے موجودہ معاشی سست روی کو ”انسان ساختہ بحران“ قرار دیا،اور انہوں نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو عجلت میں لیا گیا فیصلہ قرار دیا۔