Thursday, April 24, 2025
Homesliderپشپا نے باہو بلی کا ریکارڈ توڑدیا

پشپا نے باہو بلی کا ریکارڈ توڑدیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ساؤتھ کے سوپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا نے باکس آفس پر 5 ہفتوں کا سفر مکمل کرلیا ہے۔ ان 5 ہفتوں میں، فلم پشپا نے مضبوط اعداد و شمار ریکارڈ کیے ہیں ۔پشپا نے اپنے 5ویں ہفتے میں 7.06 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، جس کے ساتھ اس نے ایک اور بڑا ریکارڈ بنایا ہے۔ فلم  پشپا اب 5ویں ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 9ویں فلم بن گئی ہے۔  الو ارجن کی فلم نے پربھاس کی  باہوبلی: دی بیگننگ  کو شکست دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بالی ووڈ فلم شائقین  نے الو ارجن کے لیے بہت پیار کا مظاہرہ کیا اور رشمیکا مندنا کی پشپا کو ہندی سامعین نے بے پناہ محبت سے نوازا۔ باہوبلی سیریز اور کے جی ایف کے بعد اگر کسی ساؤتھ کی فلم کو ہندی خطے میں اتنا پیار ملا ہے تو وہ پشپا ہے۔ پشپا کی مختصر کہانی اور دیسی انداز کو  ناظرین نے بہت پسند کیا ہے  ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہندی فلمیں سنگل اسکرین تھیٹر کے ناظرین کو بالکل پسند نہیں تھیں۔ سنگل اسکرین تھیٹر کے شائقین ایک دیسی فلم کا انتظار کر رہے تھے جو پشپا کی صورت میں ختم ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندی ناظرین پشپا کو اتنا پسند کر رہے ہیں کہ وہ اسے بار بار تھیٹروں میں دیکھ رہے ہیں۔

اللو ارجن کی  فلم پشپا جو او ٹی ٹی  پر بھی سوپر ہٹ ثابت ہوئی ہے ، سنیما گھروں کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی  پلیٹ فارم پر بھی سوپر ہٹ رہی ہے۔ کچھ دن پہلے میکرز نے اسے او ٹی ٹی  پر ریلیز کیا، جس کو بہت زیادہ ناظرین پسند کیا ہے ۔ فلم پشپا کی زبردست کامیابی کو دیکھنے کے بعد، بنانے والے پشپا 2 کے لیے کچھ ہندی اداکاروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ پشپا 2 میں ہندی اداکار بھی ناظرین کو نظر آئیں گے۔