Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگپنجاب میں 16 اور ہریانہ میں 2لوگوں کو کورونو وائرس کیسیس

پنجاب میں 16 اور ہریانہ میں 2لوگوں کو کورونو وائرس کیسیس

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ: پنجاب اور ہر یانہ کے وزراء نے منگل کو کہا کہ پنجاب کے 16اور ہریانہ میں 2مریضوں کو کورونو وائرس ہونے کے شبہ میں چھوڑ دیا گیا ہے۔جبکہ پنجاب کے امرتسر میں سوائن فلو کی وجہ سے ایک کی موت ہوئی ہے۔موہالی پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک 28 سالہ شخص،جو حال ہی میں چین سے واپا آیا تھا،اسے کورونو وائرس کی علامات کی تشخیص کے بعد یہاں پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔

تمام مریضوں کے خون کے نمونے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی کو بھجوا دئے گئے ہیں۔پنجاب کے وزیر صحت و خاندانی بہبود بلبیر سنگھ سدھو نے بتایا کہ 16 مریضوں کو الگ الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کا معائنہ جا ری ہے۔ان کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی کو بھیج دئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیر کے روز امرتسر میں بچے کی موت کی نمونے کی رپورٹوں میں تصدیق کی گئی تھی کہ موت سوائن فلو سے ہوئی تھی۔ہر یانہ میں سدھو کے ہم منصب،انیل وج نے میڈیا کو بتایا کہ چین سے لوٹنے والے پانچ افراد میں سے دو افراد کو رونو وائرس کی علامت ظاہر ہونے کے شبے میں اسپتال میں شریک ہیں۔

پی جی آئی کے ڈائریکٹر جگت رام نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پنجاب،ہر یانہ اور ہماچل پردیش کے چیف سکریٹروں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ پی جی آئی میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو نہ دیکھیں بلکہ انہیں اپنے اسپتالوں میں تنہائی کے وارڈوں میں رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 سالہ شخص واحد مشتبہ کیس تھا اور چہار شنبہ تک رپورٹ آنے کے بعد ہی اس وائرس کی تصدیق ہو سکتی ہے۔رام نے بتایا کہ سوائن فلو اب بھی عام ہے اور سوائن فلو اور کورو نو وائرس دونوں کی علامات ایک جیسی ہیں۔