Wednesday, April 23, 2025
Homesliderپنجہ گٹہ ریلوئے بریج حادثہ، نوجوان کی موت ہنوز ایک معمہ

پنجہ گٹہ ریلوئے بریج حادثہ، نوجوان کی موت ہنوز ایک معمہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا بحران کی وجہ سے معیشت متاثر ہونے اور یومیہ زندگی متاثر ہونے سے کئی زندگیاں برباد ہوئی ہیں اور کچھ نوجوان کو موجودہ دباؤ کے حالات میں صبر نہیں کرپارہے ہیں اور موت کو گلے لگا رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں پڑوسی تلگو ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی موت واقع ہوئی ہے جس پر پولیس خود کشی کا شبہ ظاہر کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے کرنول ضلع سے کچھ دن قبل حیدرآباد آئے 23 سالہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ جی منجوناتھ پنجہ گٹہ میٹرو ریل برج سے گرنے کے بعد مشکوک حالات میں مردہ پایا گیا ہے ۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے چھلانگ لگائی اور خودکشی کرلی ہے ۔ منجو ناتھ  جو کوکٹ پلی ہاؤسنگ بورڈ کالونی (کے پی ایچ بی) کے ایک ہاسٹل میں مقیم تھا ، وہ کرنول کے منترالیم کا رہنے والا تھا۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ امکان ہے کہ اس کی موت تین چار دن قبل ہوئی تھی۔

پنجہ گٹہ پولیس نے کہا کہ انہیں جی گووردھن نامی شخص کی شکایت موصول ہوئی ہے جس میں  اس نے کہا کہ اس کا بھائی جی منجوناتھ 14 اکتوبرکو حیدرآباد آیا تھا اور کے پی ایچ بی میں ہرش وردھن پی جی ہاسٹل میں مقیم تھا۔ ہاسٹل پہنچنے کے بعد منجوناتھ اپنے اہل خانہ کا فون نہیں اٹھا رہا تھا  ۔ہاسٹل کے مالک سیدی ریڈی  نے پولیس کو بتایا کہ منجو ناتھ اپنے آپ میں  رہتا تھا۔ وہ دفتر گیا اور واپس آیا اور اپنےافراد خاندان سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ چار دن پہلے ہاسٹل کے مالک ریڈی نے گووردھن کو فون کیا اور اسے اطلاع دی کہ منجو ناتھ ہوسٹل چھوڑ چکے ہیں اور واپس نہیں آئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کچھ ذاتی معاملات سے  پریشان تھا ، اسی وجہ سے اس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔