Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگپولیس نے بچے کو زندہ دفنانے کی کو شش کر رہے دوافراد...

پولیس نے بچے کو زندہ دفنانے کی کو شش کر رہے دوافراد کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر کے جوبلی بس اسٹیشن کے قریب جمعرات کی صبح پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا،جو ایک بچے کو زندہ دفنانے کی کوشش کر رہے تھے۔دونوں افراد کو 9:30بجے کے قریب ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے بس اسٹیشن کے قریب کھلے میدان میں دیکھا،ایک کے ہاتھ میں ایک بیگ تھا۔اور ایک گڑھا کھود رہا تھا۔ آٹو ڈرائیور نے  اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔

پولیس کے مطابق،یہ دونوں افراد کریمنگر ضلع کے رہنے والے تھے۔بچے کو ایک بیگ میں لے کر جا رہے تھے اور پوچھ تاچھ کرنے پر انہوں نے پولیس کانسٹیبل ایس وینکٹا رام کرشن کو بتایا کہ بچہ فوت ہو گیاہے اس لئے وہ مردہ شیر خوار بچے کو دفن کر رہے ہیں،کیونکہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں لے جانے کی اجازت نہیں تھی اور ان میں سے ایک بچے کا دادا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ،جب کانسٹیبل نے بیاگ چیک کیا تو اسے معلوم ہوا کہ قریب تین دن کی ایک بچی زندہ ہے۔دونوں افراد کو تحویل میں لیا گیا اور بچی کو گاندھی اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ان دونوں افراد سے پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔