نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں پیاز کی بڑھتی ہو ئی قیمتیں صارفین کو رلا رہی ہیں۔جمعہ کو پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اوس اسٹیپلس کی قیمتیں پچھلے سال کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تھیں۔29نومبر 2018 کو،دہلی کے آزاد پور منڈی میں پیاز کی ٹھوک قیمتیں،2.5کلو گرام 16کلوگرام کے درمیان تھیں۔جبکہ جمعہ کے روز،یہ 20-62.5روپئے فی کلو گرام ہوئیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ زیادہ کھپت اور سپلائی کی کمی کی وجہ سے پیاز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
تاجروں نے کہا ”جمعہ کے روز آزاد پور منڈی میں پیاز کی آمد 1,045.6ٹن تھی،جبکہ دہلی میں پیاز کی کھپت روزانہ 2ہزار ٹن کے قریب ہے“۔مرکزی حکومت نے م؛لکی سپلائی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے 1.2 لاکھ ٹن پیاز کی در آمد کا فیصلہ کیا ہے۔پیاز ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے صدر اور آزاد پور مندی کے ایک تاجر راجندر شرما نے بتایا کہ ملک بھر میں پیاز کی اوسط یومیہ کھپت 50,000تا60,000کے لگ بھگ ہے،لہذا 1.2 لاکھ ٹن پیاز کی در آمد دو دن کی کھپت کے مترادف ہے“۔
زرعی ماہروجئے سردانہ نے کہا کہ پچھلے سیزن کا اسٹاک ملک میں پیاز کے غیر مناسب ذخیرہ کرنے کی وجہ سے برباد ہوگیا تھا۔جبکہ نئی فصل موسم کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے۔فی الحال،تقریبا 10لاکھ ٹن پیاز در آمد کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم،پیاز کی اتنی بڑی مقدار کا ہونا غیر معقول ہے کہ یہ،بیرون ملک سے دستیاب نہیں ہوگا۔حکومت،مصر،ترکی،ہالینڈ اور دیگر ممالک سے پیاز خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔سرکاری ملکیت والی ایم ایم ٹی سی نے بھی پیاز کی در آمد کے لئے مصر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور اگلے ماہ ملک میں 6,090 ٹن پیاز کی کھیپ دستیاب ہوگی۔