Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپی وی گھاٹ میں جئے پال ریڈی کی آخری رسومات ادا کی...

پی وی گھاٹ میں جئے پال ریڈی کی آخری رسومات ادا کی گئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :سابق مرکزی وزیر اوسینئر کانگریس قائد ایس جئے پال ریدی کی آخری رسومات پیر کو،پی وی گھاٹ میں پورے ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ان کی ارتھی کے جلوس میں سینکڑوں کانگریس کارکنوں اور جئے پال ریڈی کے حامیوں نے حصہ لیا۔تجربہ کار کانگریس رہنما کی میت کو کانگریس کے ریاستی دفتر گاندھی بھون لایا گیا،تاکہ پارٹی کارکن اپنے رہنما کو خراج پیش کر سکیں۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد،کرناٹک کے سی ایل پی رہنما سدرامیہ،کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر آر رمیش کمار،تلنگانہ سی ایل پی کے رہنما مالو بھٹی وکر مارکا اور دیگر کانگریس رہنماؤں نے جئے پال ریڈی کے جسم پر پھولوں سے خراج پیش کیا۔

بعد میں،ارتھی جلوس گاندھی بھون سے شروع ہوا اور نیکلیس روڈ پر پی وی گھاٹ کی طرف بڑھا۔جئے پال ریڈی کے بڑے بیٹے اروند نے گھاٹ پر چتا کو آگ دکھائی۔اس موقع پر ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے جئے پال ریڈی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جئے پال ریڈی کو خراج پیش کرنے والے مختلف پارٹیوں کے ریاستی رہنماؤں میں،اتم کمار ریڈی،جنا ریڈی،بھٹی وکرمارکا،شبیر علی،ڈی کے ارونا،ٹی سرینواس یادو،ٹی ہریش راؤ،اندرا کرن ریڈی،ایم ایل اے،ایم ایل سی،رکن پارلیمنٹ کیشو راؤ،گوتھا سکھویندر ریڈی اور دیگر شامل تھے۔ریاستی حکومت نے اسی مقام پر جئے پال میموریل کے لئے اراضی الاٹ کی۔

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو،راجیہ سبھا میں بطور چیر مین،اپنے پرانے دوست جئے پال ریڈی کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔