حیدرآباد : سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے گاؤں چنتماداکا میں ایک منی اربن پارک بنایا جائے گا۔پریش راؤ نے عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ گاؤں کے قریب جنگلات کا دورہ کیا،جس میں چیف فاریسٹ آفیسر شوبھا، کلکٹر وینکٹ رام ریڈی اور دیگر شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت گاؤں میں ایک منی اربن پارک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔کے سی آر نے اس کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور عہدیدار اس گاؤں میں پارک بنانے کے لئے سر گرم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں سمریتی ونم کی طرز پر ایک پارک قائم کیا جائے گا۔