Tuesday, June 10, 2025
Homesliderچکن کی قیمتوں نے راحت دی ورنہ ٹماٹر نے تو ماردیا

چکن کی قیمتوں نے راحت دی ورنہ ٹماٹر نے تو ماردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد میں جہاں ترکاریوں کی قیمتیں  آسمان سے باتیں کررہی ہیں وہیں چکن کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کسی قدر راحت ملی ہے ۔چکن کے شوقین عوام  خوش ہیں کیونکہ چکن کی قیمت اب 200 روپے فی کلو تک گر گئی ہے۔ لیکن عوام ٹماٹر کی قیمتوں سے خوش نہیں کیونکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 100 روپے فی کلو ہے۔چکن کی قیمتوں میں جنوری کے پہلے ہفتہ تک کمی رہنے کی تذکرہ کرتہ ہوئے مدینہ چکن سنٹر کے مالک شیخ چاند نے کہا کہ  کارتیکا مسم  جو غیر وں کا تہوار ہے اس کی وجہ سے چکن کی قیمتوں میں کمی ہوئی کیونکہ تقریباً نصف تعداد عوام  کارتیکا مسم کی پوچا اور اسکے  روزے کے دوران خصوصی دعاؤں کی وجہ سے چکن کھانے سے گریز کر رہے ہیں۔

 اگرچہ صارفین کم ہیں لیکن چکن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی۔ اب چکن کی قیمتوں میں 200 سے 250 روپے کے درمیان اتار چڑھاؤ آ رہا ہے، اکتوبر میں چکن کی قیمت 290 روپے کے لگ بھگ تھی تاہم ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں اور بہت سے لوگوں نے ٹماٹر چھوڑ دیے ہیں۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سربراہی  میں کمی ہے۔ مارکیٹوں میں آنے والے ٹماٹروں کی مقدار میں کمی کی ایک اور وجہ بارش بھی ہے کیونکہ کچھ اضلاع میں بارش سے فصل تباہ ہو گئی تھی۔ عام طور پر حیدرآباد کو روزانہ تقریباً 180ٹن ٹماٹر فراہم کئے جاتے ہیں لیکن اب حیدرآباد میں روزانہ صرف 60 ٹن ٹماٹر آتے ہیں۔

کرناٹک، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سے ٹماٹر کی سربراہی کم ہونے کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صرف دو ہفتے قبل ٹماٹر کی قیمت 50 روپے تھی۔ ایک صارف مزمل نے  کہا ہے کہ  اس نے دو ہفتوں سے ٹماٹر خریدنا بند کر دیا ہے کیونکہ وہ ایک کلو ٹماٹر خریدنے کے لیے درکار رقم سے آدھا کلو چکن خریدسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ٹماٹر کو دوسری سبزیوں سے بدل دیا ہے حالانکہ ٹماٹر کے ذائقے کو دوسری چیزوں سے نہیں بدلا جا سکتا۔